آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں ترمیم کر دی

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں ترمیم کر دی
آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں ترمیم کر دی

  


کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ نے ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت باﺅلرز کو ایک اوور میں دو باﺅنسر کرا نے کی اجاز ت دے دی گئی ہے۔میچ کے دوران پاور پلے قوانین میں بھی ترمیم کی گئی ہے اوراس کو پہلے دس اوور ز تک محدود کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران کہا گیا کہ دانش کنیریاپر انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو تمام بورڈز کے لیے تسلیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آئی سی سی کے تمام ممالک ممبران کوسٹے بازی کی روک تھام کے لیے اقدام کر نے کا کہا گیا ہے۔

مزید : کھیل