فورٹ منرو زیادتی کیس : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا

فورٹ منرو زیادتی کیس : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا
فورٹ منرو زیادتی کیس : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا

  


ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)فورٹ منرو زیادتی کیس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ڈی پی او ،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اور ڈی سی او ڈیرہ غازی خان کو 29جون کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے اس کیس سے متعلقہ تمام معلومات بھی طلب کرلی ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق فورٹ منرو زیادتی کیس کے فوراً بعد کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کو تبدیل کردیا گیا تھا جن کی جگہ اب نئے تعینا ت ہونے والے کمانڈنٹ قائمہ کمیٹی میں حاضر ہوں گے۔قائمہ کمیٹی کے حکام کاکہنا ہے کہ فورٹ منرو زیادتی کیس سے متعلق حکام کی طلبی کا مقصد اس طرح کے سنگین جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

مزید : قومی