حکو مت نے ادویات کی قیمتو ں میں اضافے کا نو ٹس لے لیا

حکو مت نے ادویات کی قیمتو ں میں اضافے کا نو ٹس لے لیا
حکو مت نے ادویات کی قیمتو ں میں اضافے کا نو ٹس لے لیا

  


اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا نوٹس لیتے ہو ئے اور قیمتوں میں دوبارہ کمی کی ہدایت کر دی ہے۔وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز فردوس عاشق نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں سے تین روز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔اور ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا فارمولہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سینٹرل پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ادویہ سازکمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ خام مال کی قیمتیں بڑھنے اور لاگت میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھائی گئیںمگروفاقی وزیر نے عذر ماننے سے انکار کر دیا۔ ہیپاٹائٹس کے ٹیکوں کی قیمت میں بھی پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اب اس کی قیمت ساڑھے چھ ہزار روپے ہو گی۔

مزید : تعلیم و صحت