ڈوب مرنے والے کِسی پاکستانی کی شنا خت نہیں ہو ئی :دفتر خارجہ

ڈوب مرنے والے کِسی پاکستانی کی شنا خت نہیں ہو ئی :دفتر خارجہ
ڈوب مرنے والے کِسی پاکستانی کی شنا خت نہیں ہو ئی :دفتر خارجہ

  


اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ کے ترجما ن معظم احمد خان نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی تلاش اورواپسی کے لیے انڈونیشی حکام سے رابطے میں ہیں۔دنیا نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ بحرہند میں ڈوبنے والی کشتی میں موجودہ پاکستانیوں کی درست تعداد سے متعلق علم نہیں ۔ کشتی میں پاکستان، افغانستان اوردیگرکئی ممالک کے لوگ شامل تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک ملنے والی لاشوں میں کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار دو سو سترہ غیرقانونی تارکین وطن انڈونیشیا سے آسڑیلیا جارہے تھے۔ گنجائش سے زیادہ افراد سوارہونے کی وجہ سے کشتی انڈونیشیا کے ساحل سے سوکلومیٹردورڈوب گئی تھی۔

مزید : اسلام آباد