راجہ رینٹل بھی جلد انجا م کو پہنچیں گے:صابر شاہ

راجہ رینٹل بھی جلد انجا م کو پہنچیں گے:صابر شاہ
راجہ رینٹل بھی جلد انجا م کو پہنچیں گے:صابر شاہ

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن) خیبرپختونخواہ کے صدر پیرصابرشاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی لوٹ مارکرنے کے ایک نکاتی ایجنڈہ پرعمل پیرا ہے۔میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ان کا کہناتھا کہ لاقانونیت،مہنگائی ،بیروزگاری اوراقتصادی بدحالی نے ملک کو ناقابل اصلاح موڑ پرپہنچادیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے میوزیکل چیئرکا کھیل کھیل کرعوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔ انکا کہناتھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف نوازشریف کے پاس ہے۔ انکا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کو سیاسی شہیدوں کی ضرورت ہے لیکن جس طرح وزیراعظم گیلانی منطقی انجام کو پہنچے اسی طرح راجہ رینٹل اورزرداری بھی جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے ۔

مزید : پشاور