پی آئی اے نے کرائے کم کر دیے

پی آئی اے نے کرائے کم کر دیے
پی آئی اے نے کرائے کم کر دیے

  


اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عوام کی سہولت اورسیاحت کے فروغ کیلئے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایوں میں کمی کردی۔ ترجمان کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے یکطرفہ کرایہ تین ہزار بیس روپے علاوہ ٹیکس سے شروع ہوگا۔ کراچی اور لاہور کے درمیان یکطرفہ کرایہ اٹھائیس سو دس روپے علاوہ ٹیکس سے شروع ہوگا۔جیو نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن نے اکانومی کی مختلف کلاسوں "وائی -کے" کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی ہے جبکہ اکانومی پلس اور بزنس کلاس کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

مزید : بزنس