بھارت کا چنا ب پر ایک اور "کٹ "لگانے کا منصو بہ

بھارت کا چنا ب پر ایک اور "کٹ "لگانے کا منصو بہ
بھارت کا چنا ب پر ایک اور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب کے معاون نالے پر ایک سو بیس میگاواٹ کا ایک اور بجلی گھر لگانے کے لئے پاکستان سے اجازت مانگ لی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق بھارتی کمشنر سندھ طاس اورنگا ناتھن کی طرف سے مرالہ بیراج سے چھ سو کلو میٹر دور مقبوضہ وادی کے علاقے اودھے پور میں دریائے چناب کے معاون نالے پر ایک سو بیس میگاواٹ کا نیا بجلی گھر لگانے کا نقشہ اور دیگر دستاویزات معاہدہ سندھ طاس کے تحت پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پاکستانی کمشنر سندھ طاس آصف بیگ مرزا کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم معاہدے کی روشنی میں منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے۔ امکان ہے کہ جولائی کے وسط میں یہ دستاویز بھارت کو واپس بھیج دی جائیں گی۔ بھارتی منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراضات کی گنجائش موجود ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق بھارت معاون نالے کا رخ موڑ کر بجلی گھر کے لئے جھیل کی پچیس فٹ بلند دیوار تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ جھیل میں 1300 ایکڑ فٹ پانی جمع کیا جائے گا جس میں سے پانچ سو ستر ایکڑ فٹ ذخیرہ رہے گا۔ چناب پر متنازع بگلیہار بجلی گھر کے بعد بھارت کا یہ دوسر بڑا منصوبہ ہے جسے مئی 2019 ء تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -