بھا شا ڈیم کیلئے دو سال تک فنڈنہیں دے سکتے:عالمی بینک

بھا شا ڈیم کیلئے دو سال تک فنڈنہیں دے سکتے:عالمی بینک
بھا شا ڈیم کیلئے دو سال تک فنڈنہیں دے سکتے:عالمی بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

براسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے حکومت پاکستان کو بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ فراہم نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔عالمی بینک ذرائع کے مطابق بینک آئندہ دو برس تک بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ نہیں دے سکتا تاہم توانائی کے شعبے میں دوسرے منصوبوں کے لیے امداد یں جا رہی رہیں گی۔ داسو منصوبے اور تربیلا فور کے لیے عالمی بینک پہلے سے ہی امداد دینے کو تیار ہے۔عالمی بنک پاکستان کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے جب کہ آئندہ دو برسوں کے لیے تمام امداد مختص کی جا چکی ہے جس میں بھاشا ڈیم شامل نہیں ہے۔

مزید :

بزنس -