میں نہ مانو۔۔۔ڈاکٹروں کا ہڑتال ختم کرنے اور محکمہ صحت کا مطا لبات ماننے سے انکار

میں نہ مانو۔۔۔ڈاکٹروں کا ہڑتال ختم کرنے اور محکمہ صحت کا مطا لبات ماننے سے ...
میں نہ مانو۔۔۔ڈاکٹروں کا ہڑتال ختم کرنے اور محکمہ صحت کا مطا لبات ماننے سے انکار

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مطا لبات ماننے سے انکارپرینگ ڈا کٹر ز اور محکمہ صحت کے درمیان مذا کرات طے نہیں پا سکے جبکہ ینگ ڈا کٹر زکا کہنا ہے کہ مطالبا ت نہیں ماننے تک ہڑتال جا ری رہے گی ۔ڈاکٹروں کی سروس سڑکچر نہ بنائے جانے کے خلاف ہڑتال دسویں روزمیں داخل ہوگئی ہے ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل وعدہ کیا تھا کہ ان کا سروس سڑکچر بنانے کے لئے سفارشات ایک ماہ میں تیار کرلی جائیں گئیں مگر ابھی تک سفارشات تیار نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے مجبورا ہڑتال کی گئی ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹروں نے آوٹ ڈور بند کئے تھے مگر منگل سے روزانہ ایک ہسپتال کے باہر احتجاج اور اس ہسپتال کے ان ڈور بھی بند کردیے ہیں۔ آج ڈاکٹروںنے چلڈرن ہسپتال کے باہر احتجاج کیا اور ہسپتال کا ان ڈور بند کردیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

مزید : تعلیم و صحت