لو ڈشیڈنگ کم کرنے اورگیس بچانے کی تجویز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن نے حکومت کو تقریبا ً 60 کروڑ مکعب فٹ گیس کی بچت کی تجاویز پیش کی ہیں جس سے لوڈ شیڈنگ نصف ہوسکتی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق ان تجاویز سے بچائی گئی گیس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیداہوسکتی ہے جبکہ سی این جی کی بندش بھی ختم ہوسکتی ہے۔تجویز کے مطابق صنعتوں میں موجود کیپ ٹیو پلانٹس کو گیس دینی بند کردی جائے۔ جس سے 34 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بچت ہوگی جو 2 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے کافی ہے۔اس کے علاوہ صنعتوں ،کمرشل اداروں اور گھروں میں گیس سے چلنے والے جنریٹرز پر پابندی لگانے سے 25 کروڑ مکعب فٹ گیس کی بچت اور 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔