نیٹو کی سپلائی مہنگی پڑرہی ہے : مارک ہا رنٹ

نیٹو کی سپلائی مہنگی پڑرہی ہے : مارک ہا رنٹ
نیٹو کی سپلائی مہنگی پڑرہی ہے : مارک ہا رنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر امریکی ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی وائس ایڈمرل مارک ہارنٹ نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک سے نیٹو سپلائی بھیجنا مہنگا ہوتا ہے، یٹو سپلائی وسطی ایشیائی ممالک سے لانے پر 3گنا اخراجات آتے ہیں۔ میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے مارک ہارنٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ سے ایک کنٹینر افغانستان بھیجنے پر 20ہزار ڈالر لاگت آتی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ افغانستان ایندھن بھیجنے کیلئے شمالی راستے استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ اتحادی افواج کیلئے خوراک کارگو ہوائی جہاز سے بھیجی جا رہی ہے۔ امریکی وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ نیٹو کیلئے ایندھن اور خوراک کے ذخائرپہلے سے زیادہ نہیں ۔