رنبیر اور کترینہ کے درمیان بڑھتی قربتوں نے اہلخانہ کو قریب آنے پر مجبور کر

رنبیر اور کترینہ کے درمیان بڑھتی قربتوں نے اہلخانہ کو قریب آنے پر مجبور کر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

            ممبئی ( نیٹ نیوز) رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان بڑھتی قربتوں نے دونوں کے اہلخانہ کو ایک دوسرے کے قریب آنے پر مجبور کر دیا۔ لندن میں ان کے اہل خانہ کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں ایک عرصہ سے گردش میں ہیں جس کی دونوں فنکاروں نے ہمیشہ تردید کی ہے لیکن گزشتہ روز لندن میں جوڑے کے اہل خانہ بھی ایک دوسرے سے مل بیٹھے۔
 اس ملاقات میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف دونوں موجود تھے۔ ملاقات کی ایک تصویر بھی انٹر نیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے ایک اور فلمی جوڑی جلد ہی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے والی ہے۔

مزید :

کلچر -