ہما قریشی فلم” شارٹس“ میں اداکاری کریں گی

ہما قریشی فلم” شارٹس“ میں اداکاری کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ بلاک بسٹر فلم” گینگ آف واسع پور“ سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ہما قریشی اور اداکار نواز الدین صدیقی بالی وڈ فلم” شارٹس“ میں ایک بار پھر اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ بالی ووڈ فلم شارٹس میں پہلی بار پانچ کہانیوں کو ایک ساتھ پیش کیا جا رہا ہے جنہیں مختلف ہدایتکاروں نے تخلیق کیا ہے عام روایت سے ہٹ کر بنائی گئی اس فلم کو فلمی پنڈتوں نے خوب سراہا ہے۔ فلم کے ٹریلر شائقین اور ناقدین دونوں سے بھرپور داد وصول کر چکے ہیں۔ اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے فلم کے کئی اداکار، کہانی پیش کرنے کا انداز اور کچھ ہدایت کار بالکل نئے ہیں۔ شائقین فلم کو مدتوں یاد رکھیں گے جو فلم بالی وڈ میں نئے رجحانات کو فروغ دینے کا سبب بنے گی۔

مزید :

کلچر -