ممبئی(نیٹ نیوز)ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور بالی ووڈ فلم ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی اگین میں سوناکشی سنہا ماضی کی اداکارہ مندا کنی کے کردار میں نظر آئینگی۔

ممبئی(نیٹ نیوز)ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور بالی ووڈ فلم ونس اپان آ ...

  

                منداکنی بالی وڈ میں اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ رہی ہیں۔ انکے بارے میں مشہور تھا کہ وہ انڈر ورلڈ مافیا سے جڑی ہوئی ہیں جب ہی اچانک وہ فلموں سے غائب ہوگئیںاب جبکہ بالی وڈ میں ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی اگین ریلیز کیلئے تیار ہے تو کہا جارہا ہے کہ سوناکسی سنہا مووی میں منداکنی کے روپ میں نظر آئینگی۔ جس میں وہ فلم سٹار ہی بنی ہیں جنکی محبت میں انڈر ورلڈ ڈان یعنی اکشے کمار دیوانے ہیںجبکہ اداکارہ خود بھی ایک اداکار کو چاہتی ہیںفلم میں اداکار کا کردار عمران خان نبھا رہے ہیںاب ان میں سے وہ کس کا انتخاب کریں گی یہی مووی کا کلائمکس ہوگا پتا چلا ہے کہ سوناکشی سنہا نے یہ کردار ادا کرنے سے پہلے منداکنی کی کئی فلمیں دیکھیں اور انکے بارے میں خوب پڑھا اور یہ سب کچھ انہوں نے اس لیے کیا تاکہ اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔

    

مزید :

کلچر -