سپائک جونزے نے سکارلٹ جوہانسن کو کاسٹ کرلیا

سپائک جونزے نے سکارلٹ جوہانسن کو کاسٹ کرلیا

  

     لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ ہدایتکار سپائک جونزے نے اپنی نئی فلم میں سمانتھا مورٹن کو آﺅٹ کرکے اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کو کاسٹ کرلیا۔ ہالی وڈ ہدایتکار سپائک جونزے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اداکارہ سمانتھا مورٹن اس کردار کےلئے عکسبندی کروا چکی تھیں لیکن جب انہوں نے فلم کی ایڈیٹنگ کی تو انہیں محسوس ہوا کہ انہیں کردارمیں جان ڈالنے کےلئے کچھ مختلف اور ہٹ کر اداکار چاہئے اس لئے انہوں نے سکارلٹ جوہانسن کو کاسٹ کیا اور اس کردار کےلئے دوبارہ عکسبندی کررہے ہیں۔ سپائک نے کہا کہ مورٹن ان کی اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ ان کی ترجیحات کو سمجھتی اور مستقبل میں موقع ملا تو وہ اور مورٹن ضرور اکٹھے کام کریں گے۔

مزید :

کلچر -