سٹیگزبینڈکا رمضان المبارک کے دوران ملکی اورغیرملکی شونہ کرنے کا فیصلہ

سٹیگزبینڈکا رمضان المبارک کے دوران ملکی اورغیرملکی شونہ کرنے کا فیصلہ

  

        کراچی(اے این این ) سٹیگزبینڈنے رمضان المبارک میں اپنی تمام مصروفیات کومحدودکرتے ہوئے نئے البم کے لیے کام کرنے کافیصلہ کیاہے۔معروف گلوکارفیصل کپاڈیہ ،اوربلال مقصودکاکہنا ہے کہ ان دنوں ہم کچھ نئے گانوں کی ریکارڈنگ کے لیے کام کررہے ہیں ۔انھوں نے بتایاکہ ہم نے اس بارسوچاہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی ملکی اورغیرملکی شوکے لیے حامی نہیں بھرینگے جب کہ کسی ریکارڈنگ کے لیے بھی نہ جانے کافیصلہ کیاہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں ہمارے کام کوپسندکیاجاتاہے ہماری بھی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کی امیدوں پرپورااترتے ہوئے کام کریں۔

مزید :

کلچر -