ہدایتکارسید نورکی فلم ”صنم “ کی 15برس بعد س±نی گئی

ہدایتکارسید نورکی فلم ”صنم “ کی 15برس بعد س±نی گئی

  

      اہور(این این آئی) ہدایتکارسید نورکی فلم ”صنم “ کی 15برس بعد س±نی گئی، فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو نمائش کے لیے سنسرسرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔جبکہ ریلیزکے لیے تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ریما اوربابرعلی کی اس دور کی کامیاب جوڑی کے ساتھ ساتھ فلم اسٹارصائمہ بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی عکسبندی مکمل کرلی گئی تھی لیکن فلم کے پروڈیوسرنامعلوم وجوہات کی بناءپرفلم کوریلیز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔مذکورہ فلم کو گزشتہ روزفلمساز جاویدرفیع اخترنے مرکزی فلم سنسربورڈ سے نمائش کے لیے سنسرسرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے لیکن تاحال فلم کی نمائش کے لیے تاریخ فائنل نہیں ہوسکی ہے۔

مزید :

کلچر -