ڈیوڈ بیکھم ”جیمز بانڈ“ فلم میں اداکاری کرسکتے ہیں، وکٹوریا بیکھم
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ گلوکارہ و فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکھم نے کہا کہ ان کے شوہرسابق فٹ بال کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم ”جیمز بانڈ“ سیریز کی اگلی فلم میں مرکزی کردار کےلئے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے حالیہ انٹرویو میں کہی ان کے ہمراہ ڈیوڈ بیکھم بھی موجود تھے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ ممکن ہے کہ وہ ہالی وڈ فلموں میں کام کریں۔ ان کی کئی فلمی شخصیات سے دوستی ہے لیکن فی الحال انہوں نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ان کی اس بات کے جواب میں وکٹوریا نے کہا کہ ان کے خیال میں ڈیوڈ اچھے اداکار بن سکتے ہیں اور انہیں فلموں میں کام کرنا چاہئے۔ انہیں جیمزبانڈ کا مرکز کردار ادا کرنا چاہئے۔ یہ اس کردار کےلئے بہترین اور موزوں انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جیمز بانڈ کے سلسلے کی گذشتہ تین فلموں سے ڈینیئل کریگ جیمز بانڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔