فلم ”لٹیرا“ 5 جولائی کو بھارت بھر میں ریلیز ہوگی

فلم ”لٹیرا“ 5 جولائی کو بھارت بھر میں ریلیز ہوگی

  

     ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم ”لٹیرا“ 5 جولائی کو بھارت بھر میں ریلیز کر دی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور اداکارہ سوناکشی سنہا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات وکرم ادیتیہ موتوانی نے دی ہے۔ یہ رومانوی موضوع پر مبنی فلم ہے۔ فلم کی پروڈکشن انوراگ کشیپ، شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے دی ہے۔ فلم کے ہدایتکار وکرم ادیتیہ موتوانی کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی توجہ حاصل کرنے اور دھوم بچانے میں کامیاب ہو گی اور ریکارڈ بزنس کرے گی۔

مزید :

کلچر -