پرستاروں نے فیس بک پر ”جسٹس فار جیاخان“ کے عنوان سے صفحات بنالیے

پرستاروں نے فیس بک پر ”جسٹس فار جیاخان“ کے عنوان سے صفحات بنالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ کی خوبصورت اور نوخیز ہیروئن جیاخان کی خودکشی ہر دل کو ملول کرگئی۔خاص طور پر جیا کے پرستار اپنی پسندیدہ ہیروئن کی المناک موت کے غم سے نڈھال اور اس سانحہ کے ذمہ دار کو سزا دلوانے کے لیے خواہش مند ہیں۔ جیا کے کچھ ایسے ہی اپنی محبوب اداکارہ کو انصاف دلوانے کے لیے فیس ب±ک پر ”جسٹس فار جیاخان“ کے عنوان سے صفحات بنالیے ہیں۔ان صفحات پر جیا کا خودکشی سے پہلے لکھے ہوئے خط، جیا اور اس کے دوست سورج پنچولی کے درمیان ہونے والی آخری چیٹنگ کے عکس کے علاوہ دل کش مسکراہٹ والی اس کم عمر اداکارہ کے بچپن کی تصاویر بھی شامل ہیں۔   

مزید :

کلچر -