قدرتی پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہوں ،کیٹ ونسلٹ

قدرتی پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہوں ،کیٹ ونسلٹ

  

 لاس اینجلس(نیٹ نیوز) اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے کہا ہے کہ وہ عمر کے آثار کو چھپانے کےلئے کبھی کاسمیٹکس سرجری اور بوٹاکس انجکشن کا سہارا نہیں لیتیں۔ 37 سالہ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک خاتون ان کاسمیٹکس سرجری اور بوٹاکس انجکشن کے بغیربھی اپنے چہرے کو دیرپا جوان اور خوبصورت رکھ سکتی۔ اس لئے وہ اپنے مداحوں کو قدرتی اشیاءسے تیار کردہ پراڈکٹس کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں کیونکہ ہر قدرتی چیزمیں بے شمار فوائد پوشید ہ ہیں یہ جادوئی اثر ثابت ہوتے ہیں۔ وہ خود بھی قدرتی پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں اور یہی ان کی خوبصورتی اور دلکشی کا راز ہے۔

مزید :

کلچر -