ایکشن مناظر فلماتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے، آئلا فشرس

ایکشن مناظر فلماتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے، آئلا فشرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

         (نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکارہ آئلا فشر نے کہا ہے کہ انہیں ایکشن سے بھر پورمناظر کی عکسبندی کرواتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔ اداکارہ آئلا فشر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم” ناﺅیوکین سی می“ میں انہیں پانی کے اندر ایک ایکشن سین عکسبند کروانا تھا ۔ وہ اس سین کی عکسبندی سے قبل کافی ڈری ہوئی تھیں یہاں تک کہ وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی اکثرخوفزدہ ہوجاتی ہیں اورمحتاط ہوجاتی ہیں کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے لیکن اب وہ اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوفزدہ ہونے کی عادت کو ترک کرنے کی کوششیں کررہی ہیں اور پرامید ہیں کہ جلد ہی اپنی اس عادت کو بدل لیں گی۔

مزید :

کلچر -