اداکارہ سعیدہ امتیازبالی وڈ فلم میں کام کرنے ممبئی روانہ

اداکارہ سعیدہ امتیازبالی وڈ فلم میں کام کرنے ممبئی روانہ

  

      لاہور(این این آئی) معروف ماڈل اوراداکارہ سعیدہ امتیازبالی وڈ فلم میں کام کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہوگئی ہیں۔وہ ممبئی میں قیام کے دوران جہاں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی وہیں وہ دوٹی وی کمرشل بھی سائن کرینگی۔ سعیدہ امتیازنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ میں جانے سے قبل میں نے باقاعدہ رقص اوراداکاری کی تربیت حاصل کی ہے تاکہ مجھے کسی بھی طرح کے کردارکواداکرنے میں کوئی مسئلہ سامنے نہ آئے۔ بالی وڈ میں اچھا رسپانس ملا اوروہاں پرمیں نے کچھ معروف فوٹوگرافروں سے فوٹ شوٹ کروائے۔جسکی وجہ سے بہت سی معروف شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں اورانھوں نے کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔ مختلف اورمنفردکردار کرنے کی خواہش رکھنے پر ہر آفرکوقبول کرنا میں نے مناسب نہیں سمجھا۔ میری پہلی فلم میں میرے مدمقابل بالی وڈ کے ورسٹائل فنکارشامل ہیں۔جن کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔

مزید :

کلچر -