ماڈل و اداکار صاحب احمد ڈائریکشن کورس کیلئے امریکہ جائینگے
لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل و اداکار صاحب احمد جولائی کے دوسرے ہفتے میں ڈائریکشن کے کورس کے لئے امریکہ جارہے ہیں ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے صاحب احمد نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت سارے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن مجھے حقیقی شہرت این اے راجہ کی ڈرامہ سیریز سے ملی اس ڈرامہ سیریز میں جرائم کے حوالے کہانیاں دکھائی جاتی تھیں میں نے اس کی 20سے زیادہ اقساط میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔میں نے ڈائریکشن کے کورس کے پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی امریکہ کا انتخاب کیا ہے۔صاحب احمد نے بتایا کہ اس اکیڈمی میں دنیا کے کئی معروف لوگوں نے ڈائریکشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔میں6ماہ کا ایک شارٹ کورس کرنے جا رہا ہوں ۔میں دسمبر کے آخری ہفتے میں وطن واپس آﺅں گا میرا یہ ماننا ہے کہ انسان کو اپنے شعبہ کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔