برقعہ پہن کر زیادہ آزادی محسوس کرتی ہوں،نیتو چندرا

برقعہ پہن کر زیادہ آزادی محسوس کرتی ہوں،نیتو چندرا

  

      ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ نیتو چندرا نے کہا ہے کہ وہ برقعہ پہن کر زیادہ آزادی محسوس کرتی ہیں۔ اداکارہ نیتو چندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان دنوں ان کی گاڑی خراب ہے اور مرمت کیلئے ورکشاپ بھیجی گئی ہے اس لئے انہیں فلمی سیٹ پر پہنچنے کیلئے رکشہ میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ برقعہ پہننے کا تجربہ اچھا رہا۔

برقعہ پہن کر وہ زیادہ آزادی محسوس کرتی ہیں کیونکہ وہ یہ پہن کر ہر ایک کیلئے اجنبی ہوتی ہے اور آرام سے کہیںبھی آزادی سے گھوم پھر سکتی ہیں، انجوائے کر سکتی ہیں۔ انہیں میڈیا اور فوٹو گرافروں کا خوف نہیں ہوتا کہ وہ انہیں گھیر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی ٹھیک ہونے کے بعد وہ برقعہ جب دل کرے گا پہنا کرینگی۔ اس لئے وہ برقعہ سنبھال کر رکھیں گی۔

مزید :

کلچر -