اسلام آباد میں خوبصورت میوزک نائٹ کا اہتمام

اسلام آباد میں خوبصورت میوزک نائٹ کا اہتمام

  

              لاہور(فلم رپورٹر)اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاپ میوزک کی دنیا میں قدم رکھنے والے نوجوانوں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر دھوم مچا دی۔پاپ میوزک کا جادو ینگسٹرز پر سر چڑھ کر بول رہا ہے،اسی حوالے سے اسلام آباد میں خوبصورت میوزک نائیٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے چہروں نے آواز کا جادو جگا کر سیکڑوں حاضرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ نئے بینڈز کی جانب سے جاز اور پاپ میوزک پر مشتمل پرفارمنس سے حاضرین جہاں خوب محظوظ ہوئے تو وہیں فنکاروں نے بھی لائیو سنگنگ کو میوزک انڈسٹری کے فروغ کے لئے اہم ضرورت قرار دیا۔ نوجوان فنکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان میں موجود ٹیلنٹ کو پذیرائی حاصل ہو تو میوزک کی دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -