کرس کراﺅن نے خاتون پر حملہ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ ریپر کرس کراﺅن نے ایک خاتون پر حملہ کر کے اسے زخمی کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریپر کرس براﺅن جن پر پہلے بھی گلوکارہ ریحانہ کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ حال میں ایک خاتون نے ان کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ 22 جون کی رات کرس نے اس خاتون کو کلب میں نشے کی حالت میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کرس براﺅن نے اس الزام کے جواب میں کہا ہے کہ یہ جھوٹا الزام ہے۔ کلب کے مالک نے بھی کرس کے حق میں گواہی دی اور کہا کہ وہ کرس کو عرصہ سے جانتے ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔