قیصر ثناءاللہ فلم”سیٹر ڈے نائٹ ٹو“میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

قیصر ثناءاللہ فلم”سیٹر ڈے نائٹ ٹو“میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

            لاہور(فلم رپورٹر)سنیما منجمنٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین قیصر ثناءاللہ پروڈیوسر ز ریاض گجر شہزاد گجر کی نئی فلم”سیٹر ڈے نائٹ ٹو“میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔قیصر ثناءاللہ اس فلم میں سیکنڈ پئیر میں کاسٹ کئے گئے ہیں۔”سیٹر ڈے نائٹ ٹو“میں ارباز خان ہیرو ہونگے جبکہ تا حال ہیروئن کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فلم میں کسی نئی اداکارہ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقعہ فراہم کیا جائے گا۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر ثناءالہ نے کہا کہ میں فلم کے پروڈیوسرز ریاض گجر اور شہزاد گجر کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقعہ دیا۔میں اُن کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اس فلم کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہوگی۔قیصر ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان میں فلم میکنگ کا ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے۔

مزید :

کلچر -