آنیوالی فلموںمیں بہترین کردار ادا کررہی ہوں، کاجل اگر وال

آنیوالی فلموںمیں بہترین کردار ادا کررہی ہوں، کاجل اگر وال

  

      ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کاجل اگروال نے کہا ہے کہاکہ اکشے کمار میرے پسندیدہ اداکار ہیں اگر پھر موقع ملا تو ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ۔27سالہ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے یہاں پر نئے چہروں پر بڑی توجہ دی جاتی ہے اور نئے ٹیلنٹ کے ضائع ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2004سے لے کر اب تک 27فلموں میں کام کرچکی ہوں کچھ فلمیں ابھی زیر تکمیل ہیں تاہم زیادہ تر کے ریلیز ہونے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔نئی فلموں سے بڑی اچھی توقعات وابستہ ہیں ہر فلم میں میرا کردار بہت جاندار ہے ۔

مزید :

کلچر -