مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میںبہتری کے بھارتی دعوے جھوٹے ثابت ‘جے کے ایل ایف (آر)

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میںبہتری کے بھارتی دعوے جھوٹے ثابت ‘جے کے ایل ...

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ(آر) کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر کریک ڈاو¿ن، غیر اعلانیہ کرفیو اور آزادی پسند رہنماو¿ں کی گرفتاری سے کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹاثابت ہو گیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق احمد ڈارنے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ دنیا میں سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کا دعویداربھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے سے روکنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر ہا ہے ۔ فاروق احمد ڈار نے منموہن کے دورے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے اخراج پورہ کے لوگوں پر وردی میںملبوس اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر بین لاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کےلئے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔ انہوں نے بھارتی پولیس کی طرف سے غلام نبی کشمیری سمیت پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔

مزید :

عالمی منظر -