سنوڈن ماسکو کے ہوائی اڈے پر موجود ہیں‘روسی صدر

سنوڈن ماسکو کے ہوائی اڈے پر موجود ہیں‘روسی صدر

  

       ماسکو (اے پی پی) روسی صدر ولادمیرپیوٹن نے تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈن ماسکو کے ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے فن لینڈ کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں بتایا کہ سنوڈن ماسکو کے ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ لاﺅنچ میں موجود ہیں اور انہیں اپنی منزل کا انتخاب جلد از جلد کرلینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی منزل کے انتخاب میں بالکل آزاد ہیں ۔ دوسری جانب امریکی حکام نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ سنوڈن کو امریکہ کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جاسکے جس کے جواب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سنوڈن کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -