ایران کی مصر میں شیعہ مسلمانوں کے قتل پر مذمت

ایران کی مصر میں شیعہ مسلمانوں کے قتل پر مذمت

  

      تہران (پی پی سی ) ایران نے مصر میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصری عوام سے باہمی اتحاد کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں جامعہ اہل بیت مصر کے بانی شیخ حسن شحاتہ اور تین دیگر شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مصری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر ایسے اقدام سے گریز کریں جس ملک میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہو۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ مصر کے سمجھدار اور انقلابی عوام اپنے رہنماں کی مدد سے انقلاب اور قومی اتحاد کو محفوظ رکھتے ہوئے ماضی طرح اس بار بھی صیہونی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔بیان میں مصر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پوری ہشیاری سے کام لیں اور مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان انتشار پھیلانے کی سازشوں کو مکمل طور سے ناکام بنادیں۔واضح رہے کہ تکفیری عناصر نے نہایت ہی سفاکی کے ساتھ شیخ حسن شحاتہ اور ان کے تین دیگر ساتھیوں کو شہیدکرنے بعد ان کی لاشوں کی اہانت کرکے دور یزیدی کی یاد اذہان میں تازہ کردی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -