اسنورڈن کے معاملے پرمحاذ آرائی میں اضافہ نہیں چاہتے ¾امریکی وزیر خارجہ
جدہ(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسنورڈن کے معاملے پر روس سے محاذ آرائی میں اضافہ نہیں چاہتے تاہم روس کو عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اسنورڈن کے معاملے میں طرفداری نہیں کرنا چاہیے۔جدہ میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ روس کو عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے امریکہ کو انتہائی مطلوب اسنورڈن کی طرف داری نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اسنورڈن کو امریکہ کے حوالے کرے تا کہ اسکے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جا سکے۔