چین کے تین خلاباز مشن مکمل کر کے بحفاظت واپس زمین پر پہنچ گئے

چین کے تین خلاباز مشن مکمل کر کے بحفاظت واپس زمین پر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

               لندن (بیورورپورٹ) چین کی خلائی شٹل شین زوٹین 15 روزہ خلائی سفر کے بعد زمین پر پہنچ گیا چین نے شینزو 10 نامی خلائی جہاز کو 11 جون کو مشن پر بھیجا تھا خلائی جہاز میں 3 خلانورد سوار تھے، خلا نوردوں نے زمین کے گرد مدار میں موجود تیانگونگ خلائی لیب میں تقریباً دو ہفتے گزارے چین کی خلائی تاریخ میں یہ پانچویں ایسی خلائی پرواز تھی جس پر انسان سوار تھے اور یہ مشن پہلی تمام پروازوں میں طویل ترین تھا، یوں روس اور امریکا کے بعد چین دو ہزار تین میں خلاءمیں بغیر بیرونی مدد کے خلاءمیں مشن بھیجنے والا تیسرا ملک بن چکا ہے یہ مشن چین کے خلائی مرکز کی تیاری کا حصہ تھا چین 2020 تک اس ساٹھ ٹن وزنی خلائی سٹیشن کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -