ایفل ٹاور کو ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند کر دیا گیا

ایفل ٹاور کو ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند کر دیا گیا

  

 لندن (بیورورپورٹ) فرانس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایفل ٹاور پر کام کرنے والے ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر سے ایفل ٹاور کی سیاحت کے لیے آنے والے اس کی سیر کیے بغیر واپس جا رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یہ امر قابل ذ کر ہے کہ مذکورہ ملازمین ایک عرصہ سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی مجبورا انہیں اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کا سہارا لینا پڑا ملازمین کی ہڑتال کے باعث ایفل ٹاور کو بند کر دیا گیا ہے۔سیاحوں کی بڑی تعداد اس غیر متوقع ہڑتال پر خاصی پریشان ہے۔ ایفل ٹاور کو دیکھنے کیلئے روزانہ دنیا بھر سے پچیس ہزار کے قریب سیاح پیرس کا رخ کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -