وزٹ ویزا پر زرضمانت وصول کرنے کو فائنل نہیں کیا گیا‘برطانوی حکومت

وزٹ ویزا پر زرضمانت وصول کرنے کو فائنل نہیں کیا گیا‘برطانوی حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

         لندن (بیورورپورٹ)برطانوی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ وزٹ ویزے پر برطانیہ آنے والوں سے زرضمانت وصول کرنے کی پالیسی کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ایک نئی پالیسی تیار کررہی ہے جس کے تحت پاکستان سمیت بعض ممالک کے شہریوں کو وزٹ ویزے پر برطانیہ میں داخلے کے لئے تین ہزار پاونڈ زر ضمانت ادا کرنا ہوگا اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ یہ سکیم آزمائشی بنیادوں پر شروع کرنا چاہتی ہے اس کا مقصد امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ پالیسی کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جارہی ہے پالیسی پر عمل کے لئے پاکستان کو آزمائشی ملک کے طور پر استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے لیکن ابھی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ترجمان نے وضاحت کی کہ ایسی کوئی بھی اسکیم صرف ان غیر ملکیوں کے لئے ہوگی جن کے بارے میں انتہائی خطرہ ہوگا کہ وہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر قیام کرسکتے ہیں انہیں انکے ممالک میں بھجوانیکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -