برازیل مافیا کیخلاف پولیس کاروای فائرنگ کے تبادلہ میں افسر سمیت نو ہلاک متعدد ملزم گرفتار

برازیل مافیا کیخلاف پولیس کاروای فائرنگ کے تبادلہ میں افسر سمیت نو ہلاک ...

  

                                      ریوڈی جینرو(این این آئی) برازیل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر سمیت نو منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔برازیل کے دارلحکومت ریوڈی جینیرو کے علاقے دا میری فیولا میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس آفیسر سمیت نو منشیات فروش ہلاک ¾ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے کے محاصرے کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس آفیسر ہلاک ¾جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چھ حملہ آور ہلاک اور دس سے زائد ملزمان زخمی ہوگئے۔ تین نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیدیا۔حکام کے مطابق 2014میں فٹبال ورلڈ کپ اور 2016 میں اولمپک گیمز کے انعقاد سے قبل وہ اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -