چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا

چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        بیجنگ(اے پی پی) چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے مشرقی ‘ شمالی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے صوبہ چیانگ ڈی میں لینڈ سلائیڈنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 5 افراد کو زندہ بچا لیا ‘ شمالی علاقوں میں سیلابی پانی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق طوفانی بارشیں اور نامناسب نکاسی آب کا نظام مشکلات کا سبب بنا دوسری طرف چینی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کے پیش نظر ریڈوارننگ جاری کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -