ورلڈ ہاکی فیڈریشن کی رکن ممالک کی ٹیموں سے اقربا پروری ختم کرنے کی ہدایت

ورلڈ ہاکی فیڈریشن کی رکن ممالک کی ٹیموں سے اقربا پروری ختم کرنے کی ہدایت

  

               اسلام آباد (آن لائن) ورلڈ ہاکی فیڈریشن نے رکن ممالک کی ٹیموں سے اقربا پروری ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی میں پلیئرز کے رشتہ داروں کوشامل کرنے پر پابندی لگا دی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایچ ایف نے واضح کیا ہے کہ سلیکٹر کو اپنے رشتہ دار پلیئرز منتخب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔نئے قانون کے مطابق ممبرز ممالک کی سلیکشن کمیٹیز میں ایسے عہدیداروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جن کے قریبی رشتہ دار جونیئر اور سینئر ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوں یا اس کے امیدوار بھی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بھی گزشتہ کچھ عرصے سے سلیکشن کمیٹی کو ختم کر کے ٹیموں کے انتخاب کا سارا اختیار مینجمنٹ کو سونپ رکھا ہے اس وجہ سے ایف آئی ایچ کے نئے قانون کا اطلاق براہ راست اس پر نہیں ہوگا۔ البتہ چیف کوچ اختر رسول سمیت مینجمنٹ میں شامل دیگر عہدیداروں کو قریبی رشتہ دار کی ٹیم میں شمولیت پر رضا کارانہ طور پر ذمہ داری چھوڑنی ہوگی ۔نئے قانون کے مطابق اجلاس میں کسی ملک کا کوئی بھی معاملہ زیر بحث آئے تو اس کے نمائندے کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔مسئلے کا حل دیگر عہدیدار باہمی صلاح مشورے سے تلاش کریں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -