سرمائی اولمپکس گیمز 2014 روس میں ہوں گے

سرمائی اولمپکس گیمز 2014 روس میں ہوں گے

  

       ماسکو( نیٹ نیوز) سرمائی اولمپکس گیمز 2014 کی مشعل نومبر میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر بھیجی جائے گی یہ گیمز آئندہ سال 2014 میں روس کے شہر سوچی میں ہوں گے سپیس سٹیشن پر موجود روسی خلا باز مشعل کے ساتھ خلا میں چہل قدمی کرینگے اور اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں مشعل کا سفر اکتوبر میں شروع ہوگا۔ سوچی اولمپک گیمز کی انٹری کمیٹی کے سربراہ دمتری چیرنیکوف کا کہنا ہے کہ دو روسی خلا بازوں کی سوچی اولمپکس گیمز کی ٹارچ کے ساتھ چہل قدمی ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔ سال 2007 میں سوچی کو سرمائی اولمپکس کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -