سربیا کی ایوانوک اور آسٹریلیا کے ہیوٹ کو اپ سیٹ شکست

سربیا کی ایوانوک اور آسٹریلیا کے ہیوٹ کو اپ سیٹ شکست

  

        لندن( نیٹ نیوز) سربیا کی ایوانوک اور آسٹریلیا کے لیوٹ ہیوٹ کو وملبڈن اوپن کے دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست ایوانوک کو کینیڈا کی حریف یوگنی بوچرڈ نے شکست دی امریکی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کی پہلی رکاوٹ عبور کر لی۔ سرینا ولیمز نے پہلے راﺅنڈ میں مانڈی منیلا کو شکست دی۔ ہیتھر واٹسن ابتدائی راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے میچ میں امریکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف لکسمبرگ کی کھلاڑی مانڈی منیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں برطانیہ کی لارا روبسن نے روس کی ماریا کری لینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرایا، جرمنی کی سیبائن لشکی نے اٹلی کی فرانسسکا شیوون کو 6-1 اور 6-2 سے زیر کر کے دوسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، ایک اور میچ میں امریکہ کی میڈیسنز کیز نے حریف برطانوی کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو ہرا کر اگلے مرحلے کےلئے کوالیفائی کیا۔ پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا نے حریف آسٹرین کھلاڑی ییوونی میوسبرگر کو زیر کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -