ایشز سیریز کیلئے انگلینڈ کا14رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایشز سیریز کیلئے انگلینڈ کا14رکنی اسکواڈ کا اعلان

  

    لندن( نیٹ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے ایشز کیلئے آسٹریلیا کے خلاف 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ نک کامپٹن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ کیون پیٹرسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ نے آئندہ ماہ جولائی میں ہونے والی ایشز سیریزکیلئے بیٹسمین نک کامپٹن کوچمپئنز ٹرافی میں خراب پرفارمنس کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر جیوف میلر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے لئے یہ سیریز بہت اہم ہے کیونکہ ٹیم کودو ماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ بھی حصہ لینا ہے ٹیم کو سیزن کا فاتحانہ آغاز کرنا ضروری ہے۔ ٹیم میں کیون پیٹرسن انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد فٹ ہو چکے ہیں۔ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اب ٹیم کو ان کی خدمات حاصل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ گریم سوان پنڈلی کی انجری سے تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ چمپئنز ٹرافی میں جو روٹ اور الیسٹر کک کی پارٹنر شپ اچھی رہی اور جوئے نے ڈومیسٹک میچز میں بھی بہتر پرفارم کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ ایشز میں نمایاں کا رکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اعلان کردہ ٹیموں میں کھلاڑی الیسٹر کک (کپتان)، جیمز اینڈرسن ، جونی بےئر سٹو ، ای ین بیل، ٹم بریسنن، اسٹورٹ براڈ ،اسٹیون فن ، گراہم اونینز،کیون پیٹرسن میٹ پرایر،بوئیڈ رینکن،جو روٹ اورگریم سوان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -