کنفیڈریشنز کپ،سپین اور اٹلی کی ٹیمیں آج سیمی فائنل میں مدمقابل

کنفیڈریشنز کپ،سپین اور اٹلی کی ٹیمیں آج سیمی فائنل میں مدمقابل

  

                           ریوڈی جنیرو ( نیٹ نیوز) فیفا کنفڈریشنز کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2013ءکا دوسرا سیمی فائنل آج سپین اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ برازیل میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ فور ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے کےلئے دوڑ شروع ہو چکی ہے، اسی حوالے سے دوسرے سیمی فائنل میں سپین اور اٹلی کی ٹیمیں آج جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی۔ کنفڈریشنز کپ کے چیمپئن کا فیصلہ 30 جون کو فائنل میچ میں ہو گا جبکہ اسی روز تیسری پوزیشن کےلئے بھی میچ کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -