ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، قومی ایتھلیٹ ماریہ مراتب بھارت جائینگی

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، قومی ایتھلیٹ ماریہ مراتب بھارت جائینگی

  

      لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ایتھلیٹ ماریہ مراتب اور نجمہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 29 جون کو لاہور سے بھارت روانہ ہوں گی۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بھارتی شہر پونے میں منعقد ہوگی۔ طویل القامت قومی ایتھلیٹ ماریہ مراتب ایشیائی ایونٹ کی 100 میٹر ہرڈلز دوڑ میں حصہ لیں گی جبکہ نجمہ 100 میٹر میں قسمت آزمائیں گی۔ دونوں ایتھلیٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کےلئے پرعزم ہیں ان کا کہنا ہے کہ مقابلوں کےلئے بھرپور تیاری کی ہے، اللہ کی مدد اور قوم کی دعاﺅں سے فاتح بن کر وطن واپس لوٹیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -