دورہ ویسٹ انڈیز،کپتان سمیت مینجمنٹ برقراررکھنے کا فیصلہ

دورہ ویسٹ انڈیز،کپتان سمیت مینجمنٹ برقراررکھنے کا فیصلہ

  

            لاہور( سپورٹس رپورٹر)دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے شاہد آفریدی کی بوم بوم واپسی ہو گئی،مصباح الحق کو کپتان رکھے جانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ساتھ ہی مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھے جانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں واحد مصباح الحق کی بہتر بیٹنگ کے باوجود انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔ان کے علاوہ ٹیم منیجمنٹ میں ڈیو واٹمور کو ہیڈ کوچ اور نوید اکرم چیمہ کو منیجر رکھے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -