پاکستان عالمی ہاکی لیگ میں پہلامیچ 29 جون کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا

پاکستان عالمی ہاکی لیگ میں پہلامیچ 29 جون کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا

  

     اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان عالمی ہاکی لیگ میں اپنا پہلا میچ 29 جون کو میزبان ملائیشیاءکے خلاف کھیلے گا۔ لیگ میں پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف 30 جون کو جبکہ تیسرا جنوبی افریقہ کے خلاف 2 جولائی کوکھیلے گی۔ عالمی ہاکی لیگ میں 8 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ اے میں میزبان ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں جاپان، جرمنی ، کوریا اورارجنٹائن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ عالمی ہاکی لیگ کا فائنل میچ7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -