ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ اکیڈمی کیخلاف آج پریکٹس میچ کھیلے گی

ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ اکیڈمی کیخلاف آج پریکٹس میچ کھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لندن( نیٹ نیوز ) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کی تیاری کیلئے آج پریکٹس میچز کا آغاز کرے گی۔ قومی ٹیم اس سلسلے میں تین پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پہلا پریکٹس انگلینڈ اکیڈمی کے خلاف کھیلا جائے گا۔ دوسرا پریکٹس میچ بھی اسی ٹیم کے خلاف28 جون کو ہی کھیلا جائے گا۔ تیسرے اور آخری پریکٹس میں بھی یہی دونوں ٹیمیں 29 جون کو مد مقابل ہونگی۔ تین پریکٹس میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ایک روزہ میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ سیریز مکمل ہونے کے بعد دو ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ بھی5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 8 جولائی کو کھیلا جائےگا۔ دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ بھی 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹوئنٹی 20 میچز کے بعد واحد ایک روزہ میچ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔