ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سیریز کل شروع

ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سیریز کل شروع

  

                  کنگسٹن( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز کل شروع ہوگی، افتتاحی میچ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں ہر ٹیم چار، چار میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان میچ 30 جون کو کھیلا جائے گا۔ 2 جولائی کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان میچ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں 7 جولائی کو نبرد آزما ہوں گی۔ سیریز کا آخری میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی اور فائنل 11 جولائی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -