باکسنگ ٹیم کا اردن میں ہونے والا دورہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی

باکسنگ ٹیم کا اردن میں ہونے والا دورہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے اردن میں ہونے والا دورہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کردیا۔ اب قومی ٹیم ایشیئن باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشیئن باکسنگ چیمپئن شپ 29 جون سے 9جولائی تک اردن میں منعقد ہونی ہے اور قومی ٹیم نے شیڈول کے مطاق 28جون کو اردن جانا تھا تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے قومی ٹیم ایشیئن باکسنگ چیمپئن شپ سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ 32 ویں نےشنل گیمز پر مرکوز ہے اور اس میں اچھی ٹیمیں میدان میں اتاریں گے۔