رئیل میڈرڈ نے کارلو اینسیلوٹی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا
میڈرڈ( نیٹ نیوز)سپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے کارلو اینسیلوٹی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔وہ جوزے مرینو کی جگہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ جوزے مرینو نے مئی کے مہینے میں ریال میڈ رڈ کلب کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ کارلو اینسیلوٹی نے بطورکھلاڑی اے سی میلان کلب میں دو مرتبہ یورپین کپ جیتا تھا۔ جبکہ وہ اے سی میلان کے کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔کارلو نے ریال میڈ رڈ کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے۔